• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں دو خواتین کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں دو خواتین کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بی زیڈ کو رضیہ بی بی نے اطلاع دی کہ اس کا خاوند اس کو تشدد کا نشانہ بنارہا ہے جب کہ اسی تھانے کو حفظہ بی بی نے اطلاع دی کہ اسکی ساس نے اسکو جان سے مارنے کی کوشش کی، پولیس نے موقع ملاحظہ کیا تو دونوں اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں، پولیس نے دونوں خواتین کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
ملتان سے مزید