• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ قطب پور کے علاقے وجاہت خان سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 15ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے محمد اسماعیل سے ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی تھانہ چہلیک کے علاقے اصغر بھٹہ سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے عمر وحید سے مسلح ڈاکو نقدی 20ہزار و قیمتی موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے نادر عباس اور محمد مزمل سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائلزفونز لے گئے تھانہ دولت گیٹ کے علاقے فیصل شوکت اور حسیب سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر 36ہزار سے زائد نقدی راڈو گھڑی سمیت دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔
ملتان سے مزید