• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کینٹین پر اوور چارجنگ کرنے والے دو افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نعیم چنگیزی و دیگر نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں اوور چارجنگ کی شکایت پر چھاپہ مارا ۔جہاں پرائس کنٹرول مجسٹریت کے مطابق کینٹین والے افراد حافظ عاشق اور یاسین عملے و مریضوں اور انکے لواحقین سے روٹی کے سرکاری قیمت 13 روپے کی بجائے 15 سے 18 روپے ۔سیب 205 کی بجائے 300 سو روپے ۔ جوس 35کی بجائے 80 روپے تک اوور چارجنگ کے ذریعے فرخت کر رہے تھے ۔جن کو فوری طور پر تحویل میں لیکر پولیس تھانہ کینٹ کے حوالے کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ نشتر ہسپتال کی مرکزی کینٹین کو سیل بھی کردیا ۔
ملتان سے مزید