• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر پورٹ پر تین افراد گرفتار،دبئی سے آنے والے سے آئی فونز برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) دبئی سے آنے والے مسافر سے کسٹم حکام نے آئی فونز برآمد کرلیے ۔نجی ایئر لائن کی پرواز PA811 دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم حکام نے ایک مسافر جس کی شناخت علی اصغر کے نام سے ہوئی تھی سے آئی فون 16میکس پرو سمیت دو فونز برآمد کرلیے جسے ضبط کرنے کے بعد مسافر کو گھر روانہ کردیا ،نجی ایئر لائن کی فلائٹ G9 558 شارجہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے تین افراد کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمد شہباز ڈیرہ غازیخان احمد خان وزیرستان اور بلال خانیوال سے ہوئی ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار افراد بلیک لسٹ میں شامل تھے ۔
ملتان سے مزید