• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی آلودگی‘پاکستان میں انسانی زندگی اوسط 2.7سال کم ہو رہی ہے، مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں شجرکاری کی اہمیت پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی سربراہ کمیونٹی میڈیسن نشتر میڈیکل یونیورسٹی تھے ، اس موقع پر ڈاکٹر مقرب علی ایسوسی ایٹ پروفیسر زرعی یونیورسٹی نے شرکاء کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجوہات ان کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور دور حاضر میں ان نقصانات کو کم کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی کا دورانیہ 9۔1 فیصد ہو رہا ہے جس کی وجہ سے فضائی آلودگی ہے اور پاکستان میں ہر بندے کی زندگی اوسط 2.7 سال کم ہو رہی ہے ، پاکستان میں درختوں کا رقبہ 4فیصد کے قریب ہے جس کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
ملتان سے مزید