کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش ملنےکے واقعہ کے حوالے سے 16اگست کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق حمیراکےگھروالوں سے رابطہ ہواہے، مرنےوالی خاتون کاپو سٹ مارٹم ہوچکا ،حتمی فرانزک رپورٹ کاانتظارہے اس کےبعد مزید کارروائی کریں گے، معزز جج کا کہنا تھا کہ گھروالوں سے پوچھیں کہ وہ مقدمہ درج کراناچاہتےہیں یانہیں، وکیل کا کہنا تھا کہ حمیرا کی موت 7اکتوبرکو ہوئی، فون فروری 2025 تک استعمال ہوا،فون کھلاتھا میک اپ آرٹسٹ کا فون اٹینڈ نہیں ہوا ، اس فون کےبعد واٹس ایپ ڈی پی بھی ڈیلیٹ کردی گئ،میک اپ آرٹسٹ کوبھی بلایاجائے،حمیراصغر کےبھائی اور دیگر کوشامل تفتیش کرنےکاحکم دیاجائے ،پولیس رپورٹ میں واش روم اور کمرےسے خون کےنمونےلینےکاذکرہے ،درخواست گزار کے وکیل نے مطالبہ کیا کہ حمیرا اصغر کوقتل کیاگیاہے۔ایف آئی آردرج کرنےکاحکم دیاجائے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ اگر ثبوت ملے توہم خود مقدمہ درج کرلیں گے،درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے ، شاہ زیب سہیل ایڈووکیٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی ہے ۔