• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی میں کروڑوں کی خورد برد، ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے قائدِ عوام انجینئرنگ یونیورسٹی میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے مقدمے میں ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، ملزم مسرور علی شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم کو 7 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم مسرور علی شاہ پر الزام ہے کہ اس نے کنٹریکٹر کی حیثیت سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملنے والی رقم میں خورد برد کی، ایف آئی اے نے مسرور علی شاہ، سیکریٹری یونیورسٹی قمر شیخ سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید