کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں ٹریفک حادثے میں 22 برس کا شخص جاں بحق اور 28برس کا شخص شدید زخمی ہو گیا، درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں بس نے کار اور رکشا کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد 60 سالہ پرویز ولد متھن ،30 سالہ ذوالفقار ولد پنل اور 26 سالہ آصف ولد محمد یعقوب زخمی ہوگئے۔