• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ عوام دشمن ظالمانہ فیصلہ ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک اور عوام دشمن ظالمانہ فیصلہ قرار دیاہے ان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ نا انصافی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا عوام وزیر خزانہ سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کو اصل لاگت سے دوگنا فروخت کرکے عوام پر کیوں اضافی بوچھ ڈالا جارہا ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام براہ راست متاثر ہوتے ہیں جس کا اثر اشیاضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی اضافے کی صورت میں سامنے آتا ہے، حکمران اپنی شاہ خرچیاں ترک کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید