• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل، نیو کراچی ضلع وسطی میں آرٹ کی باقاعدہ کلاسز کا افتتاح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے آرٹس کونسل آف پاکستان نیو کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں آرٹ کی باقاعدہ کلاسز کا افتتاح کردیااس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی 9 کے وائس چیئرمین حنظہ انور قریشی،اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم نیو کراچی کے چیئرمین عمران فقیر، آرٹس کونسل آف پاکستان نیو کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شکیل احمد خان اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی شریک تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں واقع آرٹس کونسل کی عمارت طویل عرصے تک غیر فعال اور ویران رہی، لیکن آج اس عمارت میں آرٹ بلاک کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جو میرے لیے نہایت خوشی اور اطمینان کا باعث ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید