کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے ڈاکٹر عافیہ کیس میں وزیر اعظم سمیت پوری کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس دینے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عافیہ صدیقی کے معاملے میں کنی کیوں کترا رہے ہیں؟ عافیہ صدیقی پاکستانی شہری ہے اس کے لئے آواز اٹھانا منتخب نمائندوں پر فرض بھی ہے اور قرض بھی، عدلیہ سنجیدگی سے رہائی کے مسئلے پر بات سن رہی ہے تو حکمران اس راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں، حکومت کا خط لکھنے سے انکار عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی توہین ہے۔