کراچی (پ ر)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری علامہ احمد علی، مفتی حماد اللہ مدنی ، مفتی عابد اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تکلیف دینے سے گریز کرے،شہری ٹریفک کے از دھا م سے تنگ ،پورے شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ٹریفک سگنل کام نہیں کر رہے،کبھی ہیلمنٹ کے نام پر تو کبھی نمبر پلیٹ کے نام پر شہریوں پر بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں یا مبینہ رشوت لیکر جھوڑ دیا جاتا ہے، شہری ا ذیت میں مبتلاء ہیں، مہنگائی نے پہلے ہی شہریوں کی کمر توڑ رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کے لئے اقدامات کرے۔