کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ گورنمنٹ ایمپلائز اتحاد کا احتجاج ،معروف مزدور رہنماوں سید ذوالفقار شاہ، علی مردان شاہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا،مزدور رہنماوں سمیت مزید نصف درجن ملازمین زیر حراست ، ساؤنڈ سسٹم اور گاڑی بھی ضبط کرلی گئی، حراست میں لئے گئے افراد پریڈی پولیس اسٹیشن منتقل، سجن یونین کے اعلامیے کے مطابق صوبےکے سرکاری ملازمین گزشتہ ماہ کی 19 تاریخ سے مسلسل احتجاج کر رہےہیں لیکن حکومت سندھ مذاکرات کرکے وعدوں پر عمل نہیں کررہی، سرکاری ملازمین نے حکومت سندھ کو 22 جولائی تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی لیکن تاحال ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا، منگل کو صوبے بھر کے سرکاری ملازمین نے آل سندھ گورنمنٹ ایمپلائز اتحاد کے تحت صبح گیارہ بجے سے کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومتی نوٹیفیکشن نہ آنے پر وزیراعلی ہاوس پر دھرنا دیا جائے گا۔