• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلیاں، جماعت اسلامی بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم شروع کریگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ماحولیاتی تبدیلیوں اور گرم موسم کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش ِ نظر جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹاؤن اور یوسی میں موجود پارکوں، گرین بیلٹوں سمیت گلیوں اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانے پر”شجر کاری مہم“ شروع کی جائے گی اور پودوں و درختوں کے تحفظ اور بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور جدو جہد کی جائے گی، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ اور ٹاؤن چیئر مینوں کے ہمراہ بدھ 23جولائی کو صبح 10:30بجے محمود غزنوی پارک نزد بیت المکرم مسجد بلاک 16گلشن اقبال میں پودا لگا کر”شجر کاری مہم“کا باقاعدہ آغاز کریں گے، مہم کے دوران ٹاؤن و یوسی چیئر مین اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کی زیر نگرانی بڑی تعداد میں پودے اور درخت لگائے جائیں گے، ان کی دیکھ بھال کا مؤثر نظام بنایا جائے گا اور اس کے نتیجے میں درجہ حرارت کو کنٹرول اور موسمیاتی شدت کے خطرات کو کم کیا جا سکے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید