کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پرکسی عورت یا مرد کا قتل شرعی وقانونی جواز نہیں رکھتا،قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے تو حکومت انصاف کا پرچم بلند کرکے ظالمانہ نظام کو بدلے ،8دہائیاں گذرجانے کے باوجود ایسی سنگدلانہ اور غیر انسانی روایات کا سدباب نہ ہونا افسوسناک ہے، بلوچستان میں پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں، انہوں نے بلوچستان میں شادی شدہ جوڑے کو سر عام گولیاں مارنے کی شدید مذمت کی ہے ، انھوں نے کہا کہ بارش متاثرین کو فوری ریلیف اور سہولتیں دینے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے۔