کراچی( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر پولیس نے محکمہ صحت سندھ کے جعلی سیکشن افسر سید کامران ولد سجاد کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر دو شہریوں ارسلان اور اشعر سے دو سے تین لاکھ روپے وصول کرکے جعلی سروس کارڈ، میڈیکل لیٹر اور پوسٹنگ آرڈر بھی دیئے تھے۔ ملزم سے محکمہ صحت سندھ کا جعلی کارڈ، شناختی کارڈ، نقد رقم اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے،گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔