• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچل کے علاقے میں گھر سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سپر ہائی وے بلال شاہ نورانی مزار کے قریب واقع گھر سے 35 سالہ محمد حاصل ولد عبد المجید تشدد زدہ لاش ملی جسے پولیس نے اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او امین کھوسہ کے مطابق مقتول کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور اسے کسی پتھر یا بھاری چیز سے وار کر کے قتل کیا گیا ہے، گھر کے تین فلور ہیں،لاش اوپر کے فلور سے ملی ہے، مالک مکان نے بتایا کہ مذکورہ فلور پر ایک خاتون اور دو مرد رہتے تھے جو واقعہ کے بعد سے فرار ہیں ،مقتول رکشا چلاتا ، آبائی تعلق میر پور ماتھیلو ضلع گھوٹکی سے تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید