کراچی (اسٹاف رپورٹر)نسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے بھتہ مانگنےاور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،متحدہ لیبر ڈویژن کے ارشد، جوائنٹ انچارج کورنگی انڈسٹریل ایریا طاہر سمیت 3 ملزموں کے مقدمے کی سماعت ہوئی،استغاثہ کے مطابق تاجر ندیم احمد کو پانچ لاکھ روپے کی پرچی اور پستول کی گولی بھیجی تھی،وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ جتنے عرصے سے ملزم جیل میں ہیں وہ متوقع سزا بھی پوری کر چکے ہیں،پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم شاہنواز کی فون سم سے مقدمے کے کردار واضح ہوئے،لطیف پاشا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملزموں اور مدعی مقدمہ میں پرانی رنجش ہے۔