• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 3 سگے بھائیوں سمیت 6 افراد زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ کے واقعات میں تین سگے بھائیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کالونی نمبر دو اسد چوک کے قریب گولیاں لگنے سے تین سگے بھائی 35 سالہ رضوان، 30 سالہ اکرام اور 33 سالہ کامران ولد نور اسلام زخمی ہو گئے،پولیس نے بتایا کہ احمد شاہ نامی شخص نے زخمیوں پر فائرنگ کی اورفرار ہو گیا، ملزم اور زخمیوں کی کپڑے کی دکانیں ہیں،دکانداروں میں جھگڑا گاہکوں کواپنی دکان کی جانب راغب کرنے اورسستا کپڑا فروخت کرنے کے تنازع پر ہوا، قلندریہ چوک سخی حسن قبرستان کے قریب پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے 24سالہ سلمان زخمی ہو گیا،کھوکھراپار نمبر 5میں ذاتی تنازع پر فائرنگ سے 26سالہ رضوان ولد سلیم زخمی ہو گیا لیاری پرانا حاجی کیمپ نالے کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 30سالہ طلحہ ولد عبدالخالد زخمی ہو گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید