کراچی( اسٹاف رپورٹر )آرام باغ پولیس نے تین لسٹڈ منشیات فروشوں یعقوب عرف پٹھان ولد امیر محمد خان ، فراز ولد دیدار حسین اور فرحان ولد محمد نعیم کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 195 گرام چرس برآمد کرلی ،مدینہ کالونی پولیس نے سات نمبر قبرستان کچہ روڈ سعیدآباد میں کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان زاہد خان ولد مسلم خان اور اورنگزیب عرف انٹو ولد جہانزیب کو گرفتار کرکے آئس 113گرام ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی ،ایس آئی یو نے مچھر کالونی، جمشید کوارٹر اور نیو کراچی کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے عادی جرائم پیشہ 3 ملزمان مانور زیب ، لعل محمد اور محمد جان کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس ، دو پستول اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں ۔