• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ لیاری بغدادی، کیس میں دفعات کمزور لگائی گئیں، عدالت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں گرفتار ایس بی سی اے کے 8 افسران کی ضمانت منظور کرلی اور فی کس 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ،عدالت کا کہنا تھا کہ کیس میں دفعات کمزور لگائی گئی ہیں، متاثرین کو معاوضے کی فراہمی ریاست کی ذمےدار ی ہے،وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ بلڈنگ گری 4جولائی کو اور ملزمان کی گرفتاری 10جولائی کوہوئی، ملزمان تین دن پولیس کی کسٹڈی میں رہے، عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کب تک تعینات رہے ان ملزموں کا کردار کیاہے؟ وکیل صفائی نے جواب دیا کہ نہ کوئی کردار ہے نہ ہی تعیناتی کاذکرہے،1986میں تعمیر ہونےوالی بلڈنگ کاکوئی این اوسی نہیں لیاگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید