• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) موچکو پولیس نے دوران چیکنگ مین حب ریور روڈ موچکو چیک پوسٹ پر حب چوکی سے آنے والی تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 اشخاص کو چیکنگ کی غرض سے روکنے کا اشارہ کیا تو دو موٹرسائیکلیں تیز رفتاری سے نکل گئیں جبکہ ایک موٹرسائیکل پر سوار ملزم جمعہ خان کو گرفتار ک کرکے غیر قانونی پستول 2 موبائل فونز برآمد کرلئے ، زیر استعمال موٹرسائیکل اور آئی فون موبائل تھانہ ماڑیپور کے علاقے سے شہری سے چھینے تھے،ملزم نے اعتراف کیا کہ 10 محرم الحرام کے دن موچکو تھانہ کی حدود میں واقع صحافی نظام صدیقی کے گھر میں گھس کر اسے یرغمال بناکر لوٹا تھا، شاہراہ نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں مبینہ مقابلے میں ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان محمد ارشد ولد محمد انور ، زین علی ولد ذوالفقار علی کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول ،ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ، سرجانی پولیس نے مبینہ مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم ا میر علی ولد علی اکبر کو گرفتار کرلیا ، ساتھی ملزم فرار ہو گیا،گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید