• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فروٹ اینڈ ویجٹیبل بورڈ قائم کیا جا رہا ہے،صوبائی وزیر زراعت

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پنجاب فروٹ اینڈ ویجٹیبل بورڈ قائم کیا جا رہا ہے جس پر وزیر اعلی مریم نواز شریف نے رضامندی ظاہر کی ہے۔بورڈ سٹراس کی سٹرٹیجک پلاننگ میں رہنمائی فراہم کرئے گا۔انھوں نے کہا کہ بورڈ تشکیل کرنے کا مقصد سٹراس،زیتون و مینگو اور بے موسمی سبزیوں کی بہتر پیداوار کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دوسرے اضلاع میں 800ایکڑ لینڈ پر یہ فارمز بنائے جائیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے فروٹ کی پرائیویٹ نرسریوں کو قانونی دائرہ میں لا کر لائسنس یافتہ و رجسٹرڈ کیا جائیاور انھیں تشیخصی لیبز کے ساتھ لنک کیا جائے۔صوبائی وزیر نے بینک آف پنجاب کی جانب سے سٹرس نرسریوں کے قیام کے لیے ایگری بزنس سے منسلک کاروباری حضرات کو فی فرد 3کروڑ روپے قرض کی اسکیم متعارف کرانے کو خوش آئند قرار دیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سٹرس برآمدات میں اضافہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق اس کی ویلیو چین میں بہتری لائی جائے۔
ملتان سے مزید