ملتان(سٹاف رپورٹر ) سابق وزیراعظم و موجودہ چیئرمین سینٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راؤساجد علی نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماوں نے سید یوسف رضا گیلانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ہوئے ٹڈاپ میگا سکینڈل میں با عزت بری ہونے ہونے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے سرخرو کیا اور الزامات لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ماضی میں بھی جھوٹے الزامات کی پاداش میں جیل کاٹی لیکن ان الزامات کے خلاف قانونی جنگ لڑی اور اللہ نے کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کیا۔