ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے نواب پور روڈ پیر گھوڑے شاہ سٹریٹ میں جاری سیوریج لائن کے آخری مرحلے کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، گزشتہ روز موقع کا دورہ کرنے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن رانا محمد اکرام نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب 18 انچ قطر کی 335 فٹ سیوریج لائن کا کام جاری ہے اور صرف تین پائپ لگانے کا کام کیا جانا باقی ہے، ایم ڈی واسا نے نکاسیٔ آب کی شکایت پر گلشن مہر کالونی اور جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول کے علاقوں کا بھی دورہ کیا، اس دوران انہوں نے سیوریج لائنوں کی صفائی کروانے اور میکائزڈ ڈیسیلٹنگ شروع کروانے کی ہدایت کی ۔