• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ؐکا جشنِ ولادت شایان شان طریقے سے منائیں گے،متحدہ میلاد کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر) متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا ہے کہ اس سال 12 ربیع الاول کو ہمارے پیارے نبی ﷺ کی ولادت کو1500 سال ہوجائیں گے،یہ وہ تاریخی لمحہ ہے جو ہماری زندگیوں کو عشق نبی سے معمور کرے گا۔متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے 1500 سالہ جشنِ ولادت شایان شان طریقے سے منائیں گے۔وہ متحدہ میلاد کونسل کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے،اجلاس میں متحدہ میلاد کونسل کے بانی رکن الدین حامدی،صدر مرزارشدالقادری اورسیکرٹری جنرل راؤ محمد عارف رضوی شریک تھے۔
ملتان سے مزید