• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن الزامات پراینٹی کرپشن میں جامعہ زکریا کے پروفیسر کی طلبی

ملتان (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ملتان نے جامعہ زکریا کے پروفیسر کو کرپشن کے الزامات میں کل انکوائری میں بیانات کے لیے طلب کرلیا،بتایاگیا ہے کہ درخواست گزار شیخ شیراز نے جامعہ زکریا   کی فیکلٹی آف فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد پر الزام لگایا تھا کہ وہ موبائل فون کے جعلی بل بنا کر خزانے سے پیسے وصول کرتے رہے اور انکوائری میں یہ الزام درست بھی ثابت ہوگیا تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کا نام ڈین آف فارمیسی کےلئے ارسال کردیا جس پر پروفیسر سہیل ارشد کے خلاف انکوائری شرو ع ہوئی اور  اب بیانات کےلئے کل طلب کرلیاگیا  ہے۔
ملتان سے مزید