• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اراکین کی ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر)پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اراکین نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو سے ملاقات کی ، گفتگو کرتے ہوئے ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان زاہد مسعود ،حاجی ندیم قریشی اور تحریم خان نے کہا ہے کہ چینی مافیا کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بھرپور آپریشن ہوگا خود ساختہ مہنگائی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ۔ہوٹل اور بیکری مالکان سمیت جہاں کہیں سے بھی خودساختہ مہنگائی نوٹس میں آئے گی بلا امتیاز ایکشن لیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر ملتا ن وسیم حامد سندھونے کہا ہے کہ عوام الناس تک آسانی اور سہولت کو دہلیز تک پہنچانا ہمارافریضہ ہے اور اس فرض کو ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید