ملتان ( سٹاف رپورٹر)میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی نے ملتان پریس کلب میں ایگزیکٹو باڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت، پنجاب انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ربیع الاول کے جلوسوں کو درپیش مسائل حل کیے جائیں، ہزاروں جلوس بغیر ریکارڈ کے نکلتے ہیں، سب کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اجازت ناموں کے طریقہ کار کو آسان، سڑکوں کی مرمت، صفائی، نکاسی آب، روشنی، اور متبادل ٹریفک پلان یقینی بنایا جائے۔ غیر شرعی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔ اس موقع پر حاجی اقبال عادل قادری، علامہ حامد الرحمن سلطانی، ڈاکٹر طیب ملک، ملک عامر علی وینس ،اقبال یوسف نقشبندی،ملک محمد زاہدمحمد تسلیم قریشی، صاحبزادہ ریاض نظامی، صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری ، شرافت علی ، محمد صدیق قریشی ،سردار نوید حسین جراح، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، علامہ فیض اسد چشتی ، محمد عمران سلطان، عامر اقبال قادری، محمد سلیم عطاری سمیت دیگر قائدین بھی شریک تھے۔