• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسٹ وارننگ کی یزمان میں کارروائی ، سپرے سینٹر سے ساڑھے پانچ لاکھ کی جعلی زرعی ادویات برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ بہاولپور شاہد حسین کی سربراہی میں ٹیم کی تحصیل یزمان میں کارروائی ، مدینہ سپرے سنٹر پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کی جعلی اور بغیر ڈیلر شپ پیسٹی سائیڈز برآمد ہوئیں، جبکہ ملزم موقع پر کوئی قانونی کاغذات پیش نہ کر سکا اور غیر قانونی کاروبار کا اعتراف بھی کیا، برآمد شدہ ادویات بطور مال مقدمہ پولیس کے حوالے کر دی گئیں اور تھانہ یزمان میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔
ملتان سے مزید