ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیرالتواء کیسز میں بلاجواز اور دانستہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے، زیرالتواء کیسز کے بروقت حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام زیرالتواء کیسز کی موثر پیروی کے لیے متعلقہ ایڈوکیٹ جنرل آفس کے ساتھ مسلسل اور موثر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ باہمی بحث اور تجاویز کی روشنی میں کیسز کے موثر حل کی راہ ہموار ہوسکے۔