ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ قطب پور کے علاقے منیر احمد سے چار مسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد ندیم سے موٹرسائیکل سوارجھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی 1لاکھ 75ہزار موجود تھے چھین کر لے گئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے مصور انعام سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین لیا سیتل ماڑی کے علاقے محمد ریاض سے جھپٹا مارکر نامعلوم موبائل لے گئے ڈی ایچ اے کے علاقے الیاس کا موبائل موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لے گئے جبکہ گلگشت کے علاقے عبداروف کا بجلی میٹر بی زیڈ کے علاقے حذیفہ کا تعمیراتی سامان کوتوالی کے علاقے عتیق کی موٹرسائیکل ڈی ایچ اے کے علاقے جواد کا گھریلوں سامان صدر کے علاقے اللہ دتہ کی موٹرسائیکل نیوملتان کے علاقے محمد حسنین رضا کے گھر سے نقدی 12لاکھ و طلائی زیورات محمد سلمان کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے ملک عبدالرحمن کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے ندیم کے گھر سے دولاکھ روپے و طلائی زیور قیمتی ملبوسات دہلی گیٹ کے علاقے محمد یونس کی نقدی ایک لاکھ روپے لوہاری گیٹ کے علاقے اویس رسول کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے نیرہ مشتاق موبائل جیولری ،سوٹ میک اپ سامان اسلم کی نقدی کمبل وغیرہ محمد علی کی پانی والی موٹر و تاریں محمد حارث کا موبائل چہلیک کے علاقے امتیاز الحسن کا موبائل مظفر آباد کے علاقے محمد فاروق اور محمد شفیق کے موبائلزفونزشاہ شمس کے علاقے زرینہ کا میٹر بجلی ممتاز آباد کے علاقے حسیب احمد کاونٹر مخدوم رشید کے علاقے محمد امجد کا ٹوکہ مشین مالیت 80ہزار بستی ملوک کے علاقے محمد شہزاد کی نقدی و موبائل اور صدر شجاع آباد کے علاقے شوکت کا کیمیکل و تار چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔