ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 17افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم عمر دراز سے 500گرام چرس سیتل ماڑی پولیس نے ملزم قادر بخش سے 120لیٹر شراب ملزم محمد حسن سے 10لیٹر شراب دہلی گیٹ پولیس نے ملزم محمد سعید سے 1080گرام ہیروئن لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم نزاکت علی سے 10لیٹر شراب کینٹ پولیس نے ملزم سجاد سے 10لیٹر ملزم اسد عباس سے 10لیٹر ملزم مجاہد علی سے 10لیٹر ملزم اکرم سے 10لیٹر شراب ملزمہ صغراں بی بی سے 1060گرام چرس ملزم اللہ دتہ سے 1060گرام چرس شاہ شمس پولیس نے ملزم مدثر حیات سے 20لیٹر شراب ملزم انور علی سے 1140گرام صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم اسحاق سے 1040گرام چرس سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عبدالرحمن سے 240گرام آئس صدر جلالپور پولیس نے ملزم عاشقعرف رشیدو سے 1100گرام ہیروئن اور ملزم اسد سے 1040گرام چرس برآمد کرلی ۔پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے مختلف واقعات میں خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے اور نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں عورت سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج،بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج ،ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج،زرعی رقبہ کو ناجائز طریقے سے آبپاشی کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچاکر اہلکاروں کو دھمکانے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج،موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن کرنے کے الزام میں پولیس نے 6افراد کیخلاف مقدمات درج ،پولیس نے 14سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی، پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولس نےدو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔