• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اور دیگر اداروں میں سی پی آر تربیت کا آغاز

ملتان (اسٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ہدایت پر تعلیمی اور دیگر اداروں میں سی پی آر تربیت کا آغاز،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ دل بند ہونے، کرنٹ لگنے یا ڈوبنے کی صورت میں فوری اقدامات اور سی پی آر کی مہارت انسانی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو یہ تربیت حاصل کرنی چاہیے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین احمد میاں سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں شہریوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ملتان سے مزید