• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے 7افراد کو جہاز سے اتار کرتحویل میں لے لیا ،سرکل آفس منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر 7افراد کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا ،سرکل آفس منتقل ،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز FZ-326 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دبئی کیلئے شیڈول تھی کہ ایف آئی اے نے سات افراد محمد ادریس ، ثمینہ بی بی ،رفعت اعجاز ، کنیزہ بی بی ، سلطانہ بی بی ،صفیہ بی بی اور کرن بی بی کو فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا اور تحویل میں لے لیا گیا ،ذرائع سے مزید معلوم ہوا کہ ایف آئی اے کی جانب سے تحویل میں لیے جانے والے افراد کو لو پروفائل کی وجہ سے فلائٹ میں سوار ہونے سے روکا جن کو ایف آئی اے نے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا۔ 
ملتان سے مزید