لاہور(خبرنگار)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ چیئرمین الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجاز اللہ خان نے بتایا کہ بابوسر، چلاس اور اسکردو میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر دو ایمبولینسیں، دو ریسکیو بائیکس اور ایک موبائل ہیلتھ یونٹ تعینات کیے گئے ہیں، تاعلاوہ ازیں 100 فوڈ پیکجز اور 700 تیار کھانے بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔