کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کا حصہ لینا ملک میں جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا،سابق حکمران جماعت کا یہ فیصلہ خود ان کی سیاسی ساکھ کو بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگا،مستحکم اپوزیشن سے ہی جمہوریت کو استحکام دینے میں مدد ملتی ہے،پی ٹی آئی کو احتجاج اور دھرنے کی سیاست چھوڑ کر منتخب ایوانوں میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے عوامی مسائل کو اجاگر کر کے اس میں بہتری کی تجاویز دینا چاہئے، پچھلے دو تین سال میں پی ٹی آئی کو احتجاجی سیاست میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا،سیاست میں افہام وتفہیم ہی مسائل کے حل کا بہترین راستہ ہے، جو جمہوری ملکوں کو اپنایا جاتا ہے۔