اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی کے افسروں نے وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ کو لکھے گئے خط میں الزام لگا یا ہے کہ ایف جی ایچ اے میں کرپشن و اقربا پروری عروج پر ہے۔ ادارے میں میرٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔وزیراعظم سے غیرقانونی تقرریوں و گروپ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔خط م میں کہا گیا ہے کہ مخصوص آفسر کی بار بار ڈیپوٹیشن، قواعد و پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ تین غیرقانونی ڈیپوٹیشنز کے بعد بھی متنازع افسر کو اہم عہدہ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ زمینوں کی مبینہ الاٹمنٹ، جعلی فائلز اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا ہے۔ اہل افسران کو نظر انداز، ناتجربہ کار و سفارشی افراد کو ترجیح دی گئی ہے۔