کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اورریٹیل قیمت 173روپے فی کلوگرام ہے، اس قیمت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔فوڈ ڈپارٹمنٹ گندم کے ذخائر کا معائنہ کرکے 3دن میں رپورٹ پیش کرے،منگل کو چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چینی اور گندم کی قیمتوں، سیلاب متاثرہ خاندانوں کو "سندھ پیپلز ہاسنگ فار فلڈ افیکٹیز (SPHF)" پروگرام کے تحت اسناد کی تقسیم، اور مون سون سیزن سے قبل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت، سیکریٹری خوراک، سیکریٹری عملدرآمد و رابطہ (I&C)، اور سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن نے شرکت کی۔