• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے نارتھ ناظم آباد میں کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام کے تیسرے مرکز کا افتتاح کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کونارتھ ناظم آباد میں کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام (کے ڈی ایس پی) کے تیسرے مرکز کا باقاعدہ افتتاح کردیا جس سے معذور افراد کے لیے مساوی ترقی اور قابل رسائی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سندھ حکومت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام (کے ڈی ایس پی) کو جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے اور جامع اداروں میں سے ایک قرار دیا جو ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کو ابتدا سے انتہا تک معاونت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈاؤن سنڈروم کے 30,000 سے زائد افراد مقیم ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید