کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کورٹ کراچی نے کے ای ایس سی کےسابق ایم ڈی شاہدحامدقتل کیس میں دلائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایم کیوایم کےمنہاج قاضی کےوکیل مشتاق احمد نےدلائل مکمل کرلئے۔عدالت نے مقدمےکافیصلہ محفوظ کرلیا۔ فاضل جج کا کہنا تھا کہ اگر وکلا صفائی یاپراسیکیوٹر مزید دلائل دیناچاہتےہیں ہیں توتحریری طورپرجمع کرا دیں۔