• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کا گلستان جوہر کی 43 رہائشی عمارتیں خطرناک قرار دینے کا اشتہار

کراچی (اسد ابن حسن) کنٹونمنٹ بورڈ فیصل (CBF) نے اپنی حدود میں آنے والی 62 رہائشی عمارتوں بالخصوص گلستان جوہر کے 43 رہائشی فلیٹ کمپلیکس، شاپنگ سینٹرز اور ڈرگ روڈ کے 19 رہائشی مکانات کو خطرناک قرار دے کر نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ نوٹسز بلڈرز، فلیٹس ویلفیئر ایسوسی ایشنز اور مکینوں کو بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ان نوٹسز کے جاری ہونے سے فلیٹس کمپلیکسز کے رہائشی اور شاپنگ سینٹرز کے دکاندار سخت پریشان ہیں۔ مذکورہ فلیٹس اور شاپنگ سینٹرز 30 سے 40 برس قبل تعمیر کیے گئے تھے۔ نوٹسز کے ساتھ جو اشتہار شائع کروایا گیا ہے اس میں یہ تحریر کیا گیا ہے کہ مذکورہ فلیٹس یا شاپنگ سینٹرز میں یا تو آگ بجھانے کا سسٹم نصب نہیں ہے یا سیوریج کی لیکیج کی وجہ سے عمارت کی دیواریں خستہ حال ہوچکی ہیں، لہذا بلڈرز اور فلیٹس ریزیڈنٹ ایسوسی ایشن پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مستند قابل انجینیئرز کی خدمات حاصل کر کے خطرناک بلڈنگ کا معائنہ کروا کر اس انجینئر سے رپورٹ لیں اور ایک ہفتے کے اندر ادارے میں جمع کروا دیں۔

ملک بھر سے سے مزید