• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر ، 10 دکانیں ایک منی بجلی گھر اور 3 پن چکیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

ظفرآباد ،آ ٹھ مقام ،کوٹلی (نمائند گان جنگ) آزادکشمیر میں شدیدبارشیں‘ 10 دکانیںایک منی بجلی گھر اور3پن چکیاں سیلابی ریلےمیں بہہ گئیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں ‘ضلع کوٹلی اور گردونواح میں مسلسل بارش کے باعث دریا ندی نالوں میں شدید طغیانی جبکہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سےسڑکیں بند ہو گئیں۔ مظفرآباد ، نیلم و جہلم ویلی میں دریا، ندی نالوں، قبضہ شدہ آبی گزر گاہوں‘ برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی ۔ مظفر آباد میں سماں بانڈی میں مکان گرنے سے ملبےکے نیچے بچہ دب کرجاں بحق ہوگیا‘ شہر کے اندر نالہ گوجرہ، شوائی، ساتھرہ ،جلال اباد، طارق آباد ،سماں بانڈی، گلشن علاؤالدین ، چہلہ بانڈی میر صمدانی، ماکڑی، بیلہ نور شاہ میں طغیانی کے باعث بارش کا پانی گھروں میں داخل جبکہ بجلی کےپول بھی گر گئے ‘راولپنڈی کوہالہ روڈ شاہراہ نیلم شاہراہ جہلم پر بھاری پتھر گرنے اور لوہارگلی سلائڈنگ کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر رہا‘جریس ویلی میں شدید موسلا دھاربارش،نالہ جانوائی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،10 دکانیںایک منی بجلی گھر 3پن چکیاں سیلابی ریلےمیں بہہ گئیں۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کے انچارج محمد اختر ایوب کے مطابق پیر کی شام وادی نیلم کے بالائی علاقہ گریس ویلی میں طوفانی بارش سے نالہ جانوائی بپھر گیاسیلابی ریلے میں ایک پل ایک بجلی گھر،تین پن چکیاں اور دس سے زائد دکانیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید