• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، ایک بار پھر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایک بار پھر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، کےایس ای100انڈیکس 1202 پوائنٹس کی اضافے سے ایک لاکھ 39ہزار کی حد بھی عبور کر گیا،56.06فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 124ارب 49 کروڑ 96لاکھ روپے بڑھ گئی،کاروباری حجم بھی 3.42 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق ایک روز کی مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں بڑی خریداری کا رحجان لوٹ آیا، منگل کو ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور دن بھر تیزی کا یہ رحجان غالب رہا۔
اہم خبریں سے مزید