کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے بلوچستان حکومت اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈیگاری قتل کیس کو میرٹ پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ منگل کو ڈیگاری میں خاتون اور مردکے قتل کیس پر چیف جسٹس بلوچستان ہا ئیکورٹ کے از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی ۔ سماعت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور حمزہ شفقات ،ایڈیشنل آئی جی پولیس سعید وزیر،ایس ایس پی سیرئس کرائم انوسٹی گیشن ونگ صبور آغا اور آئی او جاوید بزدار چیمبر میں پیش ہوئے۔