لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منشیات کے خاتمے کے لئے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس لانچ کر دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کمیشننگ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی کی وجہ سے مجرم معافیاں مانگ رہے اور مساجد میں اعلانات کررہے ہیں۔سی سی ڈی کی بدولت پورے پنجاب میں کرائم کی شرح نیچے جارہی ہے۔جلد پورے پنجاب سے منشیات کا مکمل خاتمہ ہوگا۔جیسے ہر بیماری کا علاج پینا ڈول سے نہیں ہوتا اسی طرح جرم کا خاتمہ ایک ہی فورس سے نہیں ہو سکتا، ڈی جی سی این ایف کو بہترین سپیشلائزڈ فورس قائم کر نے پر شاباش۔ایک پیغام میں کہا کہ صحت مند دماغ ہی مثبت سوچ اور تعمیری فیصلوں کی بنیاد رکھتا ہے، گلگت بلتستان میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔