کراچی(اسٹاف رپورٹر)اداکارہ حمیرا اصغر اور فلیٹ کے مالک کے درمیان کرائےمیں اضافہ کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہوا تھا ، حمیرا اصغر اور فلیٹ کے مالک کے درمیان 20دسمبر 2018ء کو کرایہ کا معاہدہ طے ہوا تھا،فلیٹ کے مالک کا دعویٰ تھا کہ حمیرا اصغر نے معاہدے کے مطابق سالانہ 10 فیصد اضافی رقم ادا نہیں کی جس پر 3 جون 2021ء کو حمیرا اصغر کو فلیٹ خالی کرنے کا پہلا اور 17 جون کو دوسرا نوٹس بھیجا گیا۔