• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی ولادت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس سے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بچوں کی ولادت بڑے آپریشن سے شہر کے ایک نجی اسپتال میں ہوئی۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام پانچ بچوں کی پیدائش 29ہفتوں پر ہوئی، جس کے باعث ان کا وزن انتہائی کم تھا اور سانس لینے میں بھی دشواری پیش آئی۔ پیدائش کے فوراً بعد انہیں آکسیجن کی سپورٹ فراہم کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید