• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر کے اختیارات سلب کرنا غیر آئینی، الیکشن کمیشن نے خط لکھ کر غیر آئینی نظیر قائم کی، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پارلیمانی نظام کو نقصان پہنچایا ہے اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے پی کے، کے اختیارات کو سلب کیا ہے، انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی، کے پی کے، کے منتخب ممبران کو حلف دلانے کے لیے ایک شخص کو نامزد کرے انہوں نے کہاکہ یہ عمل، شق (2) آرٹیکل 255 کے تحت ہے اور اس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید