• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ بحث ، وزرا کی غیر حاضری پر اراکین کا اظہار تشویش، فافن رپورٹ

اسلام آباد(طاہر خلیل ) قومی اسمبلی کے تقریباً 78 (25فیصد) اراکین (ایم این اے) نے تمام اجلاسوں میں شرکت کی،بجٹ پر بحث کے دوران حکومتی وزرا کی غیر حاضری پر اراکین کا اظہار تشویش 79اراکین اجلاس سے غیر حاضر 22خواتین ارکان نے بجٹ کے تمام اجلاس میں شرکت کی جب کہ دس (تین فیصد) نے قومی اسمبلی کے 17ویں (بجٹ) اجلاس کے دوران کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی جو 5 سے 27 جون 2025 کے درمیان 13 سے زائد اجلاسوں پر محیط تھا۔بجٹ اجلاس کے دوران ارکان کی حاضری میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہا۔ فنانس بل 2025 پیش کیے جانے کے بعد پہلی نشست کے دوران اس کی 83 فیصد حاضری ریکارڈ کی گئی۔ تاہم، جیسے ہی ایوان بجٹ پر عام بحث میں آگے بڑھا، حاضری میں کمی آئی، تیسری نشست میں سب سے کم 57 فیصد تک پہنچ گئی۔ عام بحث کے آخری دن حاضری دوبارہ 79 فیصد پر آگئی، جس میں سینیٹ کی سفارشات اور چارج شدہ اخراجات بھی شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید